ظفر مرزا کے بعد عمران خان کا معاون خصوصی برائے صحت کون؟ بڑی خبر

ماہر متعدی امراض ڈاکٹر فیصل سلطان کو وزیراعظم عمران خان کا نیا معاون خصوصی برائے صحت مقرر کیاگیا ہے۔


ڈاکٹر فیصل سلطان اس سےپہلے فوکل پرسن برائے وائرس کی خدمات بھی انجام دے رہے ہیں اور اب ان کو معاون خصوصی برائے صحت کے عہدے پر بھی ترقی دے دی گئی ہے ڈاکٹر فیصل سلطان کی تقرری،  ڈاکٹر ظفر مرزا  (سابق معاون خصوصی برائے صحت )کے استعفے کے بعد کی گئی ہے۔

دوسری جانب سابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کو این سی او سی آمد پر وفاقی وزیر اسد عمر نے اعزازی شیلڈ پیش کی۔اس دوران وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ظفر مرزا کو این سی او سی مدعو کیا گیا تھا، ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ڈاکٹر ظفر مرزا کی سپورٹ پر ان کے شکریہ ادا کرتے ہیں اور مستقبل کے حوالے سے بھی نیک خواہشات ہیں۔

Previous
Next Post »