پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں سرگرمیاں معمول کے مطابق شروع کرنے کی ہدایت : وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد

ڈاکٹریاسمین راشد (وزیرصحت پنجاب) نے تمام سرکاری اسپتالوں میں معمول کے مطابق سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اوراس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کہا ہےکہ پنجاب میں کورونا کےمریضوں کی تعداد میں واضح کمی آئی ہے۔


وزیر صحت کا کہنا تھا کہ میو  ہسپتال، یکی گیٹ، ایکسپو سینٹرہسپتال اور پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں کورونامریضوں کاعلاج اسی طرح  جاری رہے گا اور نئے مریضوں کولاہورکے انہی 4 اسپتالوں میں بھیجا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ  راولپنڈی کے گورنمنٹ  ہسپتال بے نظیربھٹو میں کورونا کے صرف 10 مریض زیرعلاج ہیں اور اسی طرح  ملتان کے نشترہسپتال میں کورونا وائرس کےصرف 27 مریض زیرعلاج ہیں جب کہ گوجرانوالہ میں گذشتہ 9 روز سے کوروناوائرس کاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

اس کے علاوہ میڈیکل کالجز کے داخلوں کے بارے میں سوال کےجواب میں 

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ان میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کروانے 

کافیصلہ جلدکرلیا جائے گا۔


Previous
Next Post »