سندھ حکومت بچانے کیلئے پیپلزپارٹی کا تحریک انصاف سے معاہدہ

 سندھ حکومت بچانے کیلئے پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف سے معاہدہ کرلیا،دونوں جماعتیں اب سے مل کر  کراچی کے مسائل حل کریں گی، اور مستقبل میں بھی ایک دوسرے سے تعاون کو یقینی بنائیں گے، سابق صدر آصف زرداری کے نزدیک ن لیگی قیادت نے اپوزیشن کو مایوس کیا اور نوازشریف نے ہمیشہ سے   مفاد ات کی سیاست کی۔ اور اس بات کا خلاصہ پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کی قیادت سے بالکل مایوس ہوچکے ہیں۔ سابق صدر  آصف زرداری نے کہا کہ نوازشریف سیاستدانوں کو استعمال کرنے کے بعد پھینک دیتے ہیں۔اس لیے نوازشریف سے معنی خیز اپوزیشن کرنے کی کوئی توقع نہیں ہے۔


کراچی پاکستان کا ایک انڈسٹریل  شہر ہے اور کراچی سے 70فیصد ریونیو آتا ہے، کراچی پر دشمن کی نظریں ہیں۔تحریک انصاف کے ساتھ معاہدے کے بعد دونوں جماعتیں ملکر چلیں گی۔اگر کراچی کے معاملات حل ہوگئے تو مستقبل میں دونوں جماعتیں تعاون مزید فروغ دے سکتی ہیں۔ یہ ممکن اس لیے ہوا ہے کہ بلاول بھٹو نے اے پی سی کی بہت کوشش کی، لیکن ن لیگ کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا، ن لیگ کے قریبی ذرائع بتاتے ہیں کہ پیپلزپارٹی اے پی سی کو اپنے حق میں استعمال کرے گی ۔نوازشریف کو مریم نواز نے پیغام بھی بھیجا تھا، نوازشریف حکومت کے ساتھ اس طرح کی انڈراسٹینڈنگ چاہتے ہیں کہ نیب مقدمات ختم ہوجائیں ، وہ حکومت سازی میں نہیں آنا چاہتے، کیونکہ وہ شاہد خاقان عباسی کا تلخ تجربہ دیکھ چکے ہیں۔ نوازشریف حکومت میں کسی کو اپنا نمائندہ بنانے کیلئے تیار نہیں ہے۔لیکن اس کے بعد پیپلزپارٹی سندھ حکومت بچانے اور سندھ کو ریلیف دینے کیلئے معاہدہ کررہی ہے۔

Previous
Next Post »