اسرائیل کیساتھ متحدہ عرب امارات کا معاہدہ مسلمانوں کے ساتھ غداری ہے: ایران

 ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرکے بہت بڑی 

 غلطی کی ہے اور انہوں نے مسلمانوں کو دھوکہ دی  ۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے  متحدہ عرب امارات کو خبردار کیا کہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے پاؤں مضبوط

 کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، اس معاملے میں یو اے ای کو ہوشیار رہنا چاہے، انہوں نے ایک انتہائی 

قدم اٹھایا ہےلیکن ہم امید کرتے ہیں کہ انہیں بہت جلد اپنی اس غلطی کا احساس ہوگا۔


یو اے ای اسرائل معاہدے کا مقصد نومبر میں ہونے والے امریکی انتخابات میں صدر ٹرمپ کی نامزدگی کو مستحکم کرنا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کا اعلان واشنگٹن سے کیا گیا۔واضح رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے امریکا کی ثالثی کے نتیجے میں ایک معاہدے پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت دونوں کے درمیان آپس میں باقاعدہ سفارتی روابط کے قیام کا اعلان کیا گیا، یوں متحدہ عرب امارات، مصر (1979) اور اردن (1994) کے بعد اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے والا تیسرا عرب ملک بن گیا ہے۔

Previous
Next Post »