اماراتی اسرائیل معاہدے سے آزاد کشمیر کے لئے بھارتی منصوبے کو ملے گی تقویت ۔

واضح رہےکہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ طے پاگیا ہے متحدا عرب  امارات اور اسرائیل معاہدے سے آزاد کشمیر کے سلسلے  میں بھارتی منصوبے کو تقویت ملے گی۔اور یہ بھی واضح رہے کہ مسیحی  نے مسلمان متحدہ عرب امارات اور یہودی اسرائیل کے درمیان معاہدہ کرایا۔ جس کے نتیجے میں اسرائیل اور امارات میں بہت سے تعلقات کی راہ ہموار ہوگی جس میں سر فہرست  سفارتی تعلقات ہیں ،یہ ممالک ابراہیمی مذاہب کے ماننے والے کہلاتے ہیں۔لیکن مشرق وسطیٰ اب بھی منقسم ہے۔اور یہی بے یقنی بھارت کو مشترکہ کاروباری پلیٹ فارم میں شراکت کا موقع فراہم کرتی ہے۔لیکن ساتھ ہی مشرق وسطیٰ میں سیکیورٹی انتظامات کے بڑھتے ہوئے امکانات سے بھارت کے لیے آزاد کشمیر کے حوالے سے دور رس امکانات پیدا ہوئے ہیں۔




اسرائیل امارات معاہدے کی ابھی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی کہ مسئلہ فلسطین پر تنازعات پیدا ہو گئے ہیں۔ ۔ اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے خصوصی ٹوئٹس کیے گئے۔امریکی صدر کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹس میں اعلان کیا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ طے پاگیا۔

معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات مکمل طور پر بحال ہو جائیں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں چلیں گی، جبکہ سفارتی سطح پر جلد مذاکرات کا آغاز ہوگا۔گیا، متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے مابین براہ راست مذاکرات کی واپسی کی تجویز دی ہے کیونکہ فریقین ہی اس تنازعہ کے مستقل اور پائیدار حل تک پہنچنے کی اہلیت رکھتی ہے۔

Previous
Next Post »