کورونا وائرس دو سال میں ختم ہوسکتا ہے، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کہ کورونا وائرس دو سال میں ختم ہوسکتا ہے، اسپینش فلو پر قابو پانے میں 2 سال لگے، لیکن موجودہ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں کورونا میں کم مدت میں قابو پایا جاسکتا ہے، تاہم کورونا کی شرح میں کمی کا مطلب فتح نہیں ہے۔کورونا وائرس مزید 2 سال تک جاری رہ سکتا ہے۔ عوام کو کورونا پھیلاؤ روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا ۔ واضح رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد آٹھ لاکھ کے قریب ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔ عالمی وباء سے صحت یاب ہونے والے ۔۔مریضوں کی تعداد 54لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے


کہا جاسکتا ہے کہ کورونا وائرس دو سال میں ختم ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر عوام نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا اور سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھا تو کورونا مزید پھیل سکتا ہے۔ کیونکہ زیادہ میل جول سے وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے امکانات ہیں۔ 

Previous
Next Post »