پاکستان میں قید کے دوران ابھینندن کی انکی اہلیہ سے ایک اہلکار نے بات کروائی

پاکستان میں قید کے دوران ابھینندن کی انکی اہلیہ سے ایک اہلکار نے بات کروائی،  رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا 

ہے کہ ایک جانب پاکستانی اہلکار ابھینندن پر معلومات کیلئے دباؤ ڈال رہے تھے تو دوسری جانب ان کا ہی ایک 

آدمی ابھینندن کی اہلیہ سے فون پر ان کی بات کروا رہا تھا


 اس طرح پاکستانی اہلکار ابھی نندن کے ساتھ کھیل کھیل رہے تھے یعنی ایک اہلکار آکر اس سے معلومات کیلئے ڈراتا تھا اور دوسرا اس سے اچھے انداز میں پیش آتا تھا تاکہ اس طرح بھارتی ونگ کمانڈر اچھی طرح پیش آنے والے اہلکار کو اپنا ہمدرد سمجھ کر سب کچھ بتا دے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستانی اہلکار کی جانب سے یہ کال سعودی عرب سے روٹ کی گئی تھی۔ 28 فروری کو شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ سے ہنوئی میں ملاقات کرنے والے امریکی صدر ٹرمپ سے جب صحافیوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے کہا کہ 'میں سمجھتا ہوں جلد ہی آپ کو پاکستان سے ایک اچھی خبر سننے کو ملے گی۔

 اور چند گھنٹے بعد ہی پاکستان نے ابھینندن کو بھارت کے حوالے کرنے کا اعلان کر دیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس معاملے میں امریکہ کے علاوہ سعودی عرب نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ پلوامہ حملے کے بعد سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پہلے پاکستان کا دورہ کیا پھر بھارت کا۔ 

Previous
Next Post »