لاہور میں کورونا کا آخری مریض بھی صحتیاب، سروسز ہسپتال سے خوشخبری آگئی۔

 لاہور سروسز ہسپتال میں داخل کورونا کا آخری مریض صحت یاب ہو گیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد (وزیر صحت پنجاب)نے کہا کہ اب سروسز ہسپتال میں کورونا میں مبتلا کوئی مریض نہیں ہے، آخری مریض کو بھی ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔


مزید انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سروسز ہسپتال کے آئی سی یو میں کورونا کے 60 مریض تھے جو اب صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے ہیں، تاہم وبا سے نجات کے لیے عوام ایس او پیز پر مکمل عمل کریں۔

دوسری جانب پرنسپل سروسز ہسپتال ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے دیگر ارکان محنت، دلجمعی اور جذبے سے مریضوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں، طبی عملے کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے لاہوریوں سے عیدالاضحیٰ پر شہرکوگندگی سے پاک رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے شہری آلائشیں ویسٹ بیگز کے ذریعے کنٹینرزمیں پھینکیں۔
Previous
Next Post »

1 comments:

Click here for comments
Kashif
admin
August 1, 2020 at 6:27 PM ×

Masha Allah

Congrats bro Kashif you got PERTAMAX...! hehehehe...
Reply
avatar