عید کے بعد مجھ جیسے وزیر کابینہ سے فارغ ہو جائیں گے۔ وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد

وزیراعظم اپنی ٹیم میں تبدیلیاں کریں گے، سیاست میں ہلچل ہوگی لیکن عمران خان کہیں نہیں جا رہے:

 شیخ رشید احمد  کا کہنا ہے کہ عید کے بعد مجھ جیسے وزیر فارغ ہو جائیں گے، وزیراعظم اپنی ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کریں گے،  لیکن عمران خان کہیں نہیں جا رہے۔


اس موقع پر شیخ رشید نے وضاحت کی ہے کہ ان جیسے سے مراد یہ نہیں ہے کہ انہیں فارغ کر دیا جائے گا، بلکہ تگڑے لوگوں کی چھٹی ہو جائے گی۔

عید کے بعد سیاست میں ہلچل ہو گی لیکن اس سے عمران خان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف بیرون ملک جانے سے پہلے یقین دہانی کروا کر گئے تھے کہ انہیں عمران خان کا 5 سال حکومت کرنا منظور ہے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ  اسی وجہ سے مریم نواز بھی خاموش ہیں۔

 مزئد انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ نواز شریف کو باہر جانے دیں، اور گر وہ باہر گئے تھے پھر واپس نہیں آئیں گے۔ شیخ رشید احمد کے  مطابق انہوں نے کچھ عرصہ قبل یہ بھی کہا تھا کہ ٹارزن کی بھرپور واپسی ہوگی اور ٹارزن صرف اپوزیشن نہیں بلکہ حکومت کے پیچھے بھی آئے گا۔ عید کے بعد حکومت کے لوگوں کے احتساب کی باری آنے والی ہے۔


Previous
Next Post »