سپریم کورٹ آف پاکستان نے یوٹیوب بندکرنے کاعندیہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے یوٹیوب بندکرنے کاعندیہ دیدیا۔  سپریم کورٹ نے سوشل میڈیااور یوٹیوب پر قابل  اعتراض مواد کانوٹس لے لیا۔ یہ  نوٹس شوکت علی کی ضمانت کے مقدمے  کی سماعت کے دوران لیا   ۔   یاد رہے شوکت علی فرقہوارانہ جرم میں ملوث تھا  سماعت کے دوران جسٹس قاضی امین نے کہاکہ ہمیں میڈیا کی آزادی سے کوئی مسئلہ نہیں ،ہماری کارکردگی اورفیصلوں پر عوام کو بات کرنے کاحق ہے ،نجی زندگی کاحق بھی ہمیں آئین دیتا ہے۔

جسٹس قاضی امین نے کہا کہ کیا پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو پتہ ہے کہ یوٹیوب پر کیا ہورہاہے؟،جسٹس قاضی امین نے کہاکہ یوٹیوب اورسوشل میڈیا پرہر کوئی  چاچاتوکوئی ماما بن کر بیٹھ جاتا ہے اورہمارے خاندانوںکو بخشانہیں جاتا ۔

Previous
Next Post »