مشہور صحافی مطیع اللہ جان لاپتہ

 صحافی مطیع اللہ جان لاپتہ ہو گئے،اور اہلخانہ کی طرف سےبھی تصدیق کر دی گئی ۔ آج سینئر صحافی اعزاز سید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتےہوئے بتایا کہ انہیں نامعلوم افراد کی جانب سے اٹھا لیا گیا ہے                       

     

علاوہ ازیں صحافی مطیع اللہ جان کی اہلیہ نے تصدیق کی ہے کہ ان کے شوہر لاپتہ ہیں۔ان  کے مطابق مطیع اللہ جان نے  انہیں آج صبح سکول چھوڑا تھا جس کی بعد ان کی گاڑی  مل گئی لیکن انکا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔سینئر صحافیوں کی جانب سے مطیع اللہ جان کے لاپتہ ہونے کے بعد تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔   واضح رہے کہ کچھ دن قبل مطیع اللہ جان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کی گئی تھی جسے اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کر دیا تھا۔                                                               اور ان کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست بھی  ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی گئ   

Oldest