صدر مملکت عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

آج 30جولائی 2020 کے دن صدر مملکت عارف علوی کو عہدے سے 
 ہٹانے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا، جس میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے شدید  غصے کا اظہار کیا اور درخواست گزار پر  10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔


جمعرات کے روز ہوئی سماعت  میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے دائر درخواست پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایسی درخواستوں کی حوصلہ شکنی کیے جانے کی ضرورت ہے ان کی وجہ سے عدالت کے قیمتی وقت کے ضیاع ہوتا ہے۔

یہاں یہ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج جمعرات کے روز وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی اہلیت کے حوالے سے بھی فیصلہ سنایا۔ عدالت کا کہا کہ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ وزیراعظم کے معاونین دہری شہریت کے حامل نہیں ہو سکتے۔  اور وزیر اعظم کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے فیصلے خود کر سکیں۔
Previous
Next Post »

1 comments:

Click here for comments
Kashif
admin
August 1, 2020 at 6:31 PM ×

Isko utaar hi dena chahiye , Zaleel kiya hua hai is ne Doctors ko.

Congrats bro Kashif you got PERTAMAX...! hehehehe...
Reply
avatar