ملک میں حالات بہتر ہونے پر مزید کاروبار کھولیں گے۔ وزیرِ اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور کابینہ کو معاشی اعشاریوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ جس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام ماسک کا استعمال ضرور کریں۔ اگر حالات بہتر ہوئے تو مز ید کاروبار کھول دئیے جائیں گے۔


ذرائع کے مطابق کابینہ کو ملک میں کورونا وائرس سے متعلق بریفنگ دی گئی  اور ارکان کو کورونا سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے عوام سے آن لائن قربانی کو ترجیح دینے کی اپیل کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام میں احتیاط نہ کی تو صورتحال اس سے بھی زیادہ تشویش ناک ہو سکتی ہے۔

Previous
Next Post »

1 comments:

Click here for comments
Kashif
admin
August 1, 2020 at 6:28 PM ×

Insha ALLAH

Congrats bro Kashif you got PERTAMAX...! hehehehe...
Reply
avatar