سابق قومی ٹیسٹ فاسٹ بالر عاقب جاوید نے محمد عامر کو انگلینڈ بھیجنے کی مخالفت کر دی

سابق قومی ٹیسٹ فاسٹ بالر عاقب جاوید نے محمد عامر کو انگلینڈ بھیجنے کی مخالفت کر دی ہے- ان کے مطابق یہ فیصلہ اس بات کا غماز ہے کہ مستقبل کے حوالے سے کوئی پالیسی نہیں ہے ۔ اگر ہو تی تو  دورے کیلئے محمد عامر کے بجائے جنید خان کو اولین ترجیح سمجھنا جاتا۔عاقب جاوید کے مطابق پی سی بی اور سلیکٹرز محمد عامر کے پرستار ہیں جن کو کسی نہ کسی وجہ سے موقع فراہم کئے جاتے ہیں ۔


ان کا کہنا تھاکہ  29 رکنی سکواڈ میں آٹھ سے دس پیسرز موجود ہیں  تو محمد عامر کو بھیجنے کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ مختصر فارمیٹ میں کھیلنے کیلئے دستیاب بالرز ہی کافی تھے ۔

  عاقب جاوید کے مطابق  پی سی بی  نے سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں پانچ سالہ پابندی کے خاتمے پر دوبارہ موقع دیا لیکن وہ 2017ء میں چیمپئنز ٹرافی  کے فائنل کے علاوہ کوئی اہم کارکردگی نہیں دکھا سکے اور مسلسل جدوجہد کا شکار ہیں لہٰذا ان کو بلانے کا کوئی جواز نہیں تھا۔


Previous
Next Post »