آسٹریلیا کیطرف سے ویسٹ انڈیز اور بھارت کیخلاف ٹی 20 سیریز ملتوی ۔

  کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے ویسٹ انڈیز اور بھارت کیخلاف اکتوبر میں شیڈول ٹی 20 سیریز ملتوی کر دی ۔تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کیخلاف 3,3 میچز کی یہ سیریز کورونا وائرس کے باعث ملتوی کی گئی  یہ سیریز ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے وارم اپ کا حصہ تھی۔

اس کے علاوہ اکتوبر میں ہی 11 اور17 تاریخ کوہونے والی آسٹریلیا، بھارت ٹی 20 سیریز بھی ملتوی کر دی گئی ہے۔

آسٹریلین میڈیا کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ وارم اپ سیریز کے ملتوی ہونے کا بھی جلد اعلان کر دیا جائے گا۔  اس کے علاوہ کورونا کی وجہ سے ٹی 20 ورلڈکپ، ایشیاءکپ سمیت کئی کرکٹ سیریز ملتوی ہو چکی ہیں۔ 


Previous
Next Post »