بکرے کو دنبے کی کھال پہنا کر بیچ دیا گیا، کھال کیسے چپکائی گئی؟ دیکھ کر آپ بھی "کاریگری" پر حیران رہ جائیں

عید الاضحیٰ کی آمد قریب ہے اور لوگ بہت بڑی تعداد میں مویشی منڈیوں کا رخ کر رہے ہیں۔  

ایسے میں کچھ نوسرباز بھی متحرک ہوگئے ہیں جنہوں نے شہریوں کو دھوکا دینا شروع کردیا ہے۔


پنجاب کے ایک  علاقے کی منڈی میں ایک نو سربازوں نے بکرے کو دنبے کی کھال پہنا کر مہنگے داموں فروخت کردیا۔
متاثرہ شہری کے مطابق منڈی میں نوسربازوں نے اسے اپنی ٹھگی کا یہ  "شاہکار" فروخت کیا ہے۔ بکرے کو دنبہ بنانے کیلئے نوسربازوں نے اس پر دنبے کی کھال ایلفی کے ساتھ چپکائی ہوئی ہے۔
Previous
Next Post »