ایم ایس دھونی کی ریٹائرمنٹ پر شاہد آفریدی نے کا پیغام ،ایسی بات کر دی کہ شائقین کرکٹ بھی داد دیں گے۔

 سابق کپتان شاہد آفریدی نے گزشتہ روز بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والےبھارتی کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کو بھارتی کرکٹ کا حقیقی لیجنڈ قرار دے دیا اور انہیں کرکٹ کیلئے بیش بہا خدمات انجام دینے پر سراہتے ہوئے شاندار کیریئر کے اختتام پر مبارک باد دی ہے۔


مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے معروف  سابق پاکستانی کرکٹر شاہد خان آفریدی نے لکھا کہ بھارتی کرکٹ کے حقیقی لیجنڈز میں سے ایک اور دنیائے کرکٹ کے عظیم کپتانوں میں سے ایک کپتان ایم ایس دھونی کو شاندار کیرئیر کی مبارکباد۔

یہ بات بھی واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور سابق کپتان مہندرسنگھ دھونی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی، ان کے نقش قدم پر چلتےہوئے سریش رائنا نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔سابق بھارتی کپتان نے 6 سالقبل ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا تھا۔مہندر سنگھ دھونی نے اپنے کرکٹ کرئیر کے دوران 350 ون ڈے اور 98 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی۔

Previous
Next Post »